ڈراموں میں خواتین کو کمزور دکھانا درست نہیں، فنکار

  ڈراموں میں خواتین کو کمزور دکھانا درست نہیں، فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں خوا تین کو بہت کمزور دکھا کر پوری دنیا میں ایک غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ ڈراموں میں خواتین کو مضبوط طور پر پیش کیا جائے اور ہمارے معاشرے کا یہ پہلو بھی دکھایا جائے کہ ہماری بہت سی خواتین در پیش مسائل کا سامنا بہادرانہ طور پر کررہی ہیں اور وہ اپنا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ ہمارے ڈراموں میں خواتین کی بیچارگی دکھا کر بہت منفی تاثر دیا جارہا ہے ا۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،افتخار افی،آغا قیصر عباس،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ ہم فلم انڈسڑی کی کا میابی اور بحالی کیلئے جو کوشش کر رہے تھے وہ کا میاب ہو رہی ہے اور فلم انڈسڑی  جمود  سے نکل آئی ہے۔ پچھلے دو تین سال سے ملکی فلموں کی کامیاب نمائش فلم انڈسٹری کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ہمیں اپنے آپ کو وقت کے ساتھ تبدیل کرنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -