آندھی، بارش ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی سپلائی متاثر

آندھی، بارش ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی سپلائی متاثر

  

ملتان، میلسی، مظفر گڑھ، چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر، نیوزرپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر) مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،ملتان میں 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش موسم خوشگوار ہوگیا،دن (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

بھر بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا،بارش کے باعث میپکو کا ترسیلی نظام جواب دے گیا،متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے صارفین میپکو انتظامیہ کو کوستے رہے۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز صبح کے وقت 40چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ساون کے بادل کہیں برسے اور کہیں بن برسے ہی آنکھ مچولی کرتے رہے جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش 2.5ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم بارش والے علاقوں میں میپکو کا ترسیلی نظام جواب دے گیا جس کے نتیجہ میں بوہڑ گیٹ،نشاط روڈ،ابدالی روڈ،نواں شہر،پل براراں،وائٹ ہاؤس فیڈر سمیت متعد د فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث بجلی کی بندش کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا اور میپکو صارفین کمپنی انتظامیہ کو کوستے رہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی بعض مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے  گزشتہ روز صبح کے اوقات میں میپکو ریجن کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ بارشوں سے ملتان، مظفرگڑھ، ڈ ی جی خان اور خانیوال سرکلوں کے 85فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر میپکو کے فیلڈ سٹاف کو بجلی بحالی کے کاموں کے لئے الرٹ کیاگیا اور انہیں سیفٹی پالیسی پر عملدرآمدکرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی۔ سی ای او میپکو پاورڈسٹری بیوشن سنٹر سے بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کیاگیا اور دوپہر تک بجلی کی مکمل سپلائی بحال کر دی گئی۔واپڈا اہلکاروں کی غفلت لاپرواہی کے باعث تھانہ سٹی کے سامنے روڑ پر تیزآندھی اورموسلادھاربارش کے نتیجہ میں گرنے والا کھمبا پانچروز بعد بھی بحال نہ ہوسکا بغیربجلی کے اردگردکے علاقہ مکینوں کا براحال ہوگیا جبکہ مذکورہ روڑ پر تھانہ سٹی سمیت کئی دیگرمحکموں کے دفاتربھی قائم ہیں جن کے محکمانہ اموپانچ دن سے ر بجلی نہ ہونے کے باعث شدیدمتاثر ہورہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے غفلت کے مرتکب واپڈااہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر  حاشر ٹیکسٹائل مل کے نزدیک گلشن مجید کالونی میں مکان کی چھت گر جانے سے 33 سالہ ممتاز ولد غلام عباس زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔چوک سرور شہید اور گر دو نواح میں طوفان با دو باراں،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سائن بورڈ اور بجلی کے پو ل زمین بوس ہو گئے، ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا، چوک سرور شہید میں چاروں سڑکیں نکاسی آب نہ ہو نے کی وجہ سے پا نی میں ڈوب گئیں،مختلف گلی،محلوں میں بارش کاپا نی لو گوں کے گھروں میں داخل ہو گیا، میو نسپل کمیٹی چوک سرور شہید کا عملہ دکھا وے کی کارکر د گی دکھا نے میں مصروف، شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیل کے مطا بق گذشتہ صبح سات بجے چوک سرور شہید اور گردو نواح میں اچانک آنے والے طوفان بادو باراں نے تبا ہی مچا کر رکھ دی،نواحی چک نمبر 579ٹی ڈی اے میں بجلی کے چار پو ل گر گئے جبکہ میر پور بھاگل اور اڈا بہار پر بارش اور آندھی نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دئیے جبکہ رہائشی مکا نوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ چوک سرور شہید میں ہو ے والی شدید بارش نے ہر طرف جل تھل ایک کر دیا،لیہ روڈ، ملتان روڈ، کوٹ ادو روڈ، رنگ پور روڈ پر برساتی نالے بند ہو نے کی وجہ سے بارش کے پا نی نے سڑکوں کو ڈبو کے رکھ دیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں، اور پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا جبکہ شہر کے مختلف گلی محلوں میں سیوریج بند ہو نے سے بارش کا پا نی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامناکر نا پڑا، میو نسپل کمیٹی چوک سرور شہید کا عملہ بارش کے بعد برساتی پا نی کو نکا لنے کیلئے دکھاوے کی کاروائی میں مصروف رہا۔

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -