محرم الحرام میں امن قائم رکھنا قوم کی ذمہ داری، عبدالخبیر آزاد

محرم الحرام میں امن قائم رکھنا قوم کی ذمہ داری، عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر)اتحاد بین المسلمین کو مضبوط بنا کر دشمن کو شکست (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
دینگے، محرم الحرام میں امن قائم رکھنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، اس وقت وطن عزیز پاکستان کو اتحاد یکجہتی اور امن کی اشد ضرورت ہے، ملک دشمن طاقتیں پاکستان کے امن،اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا، تمام مکاتب فکر علماء کرام ومشائخ عظام اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔،ان خیالات کا اظہار کنوئیراتحادبین المسلمین پنجاب وچیئر مین مرکزی رو یت ہلال کمیٹی پاکستا ن علامہ سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ممبر ضلعی امن کمیٹی خانیوال مہر عبدالخالق مرالی کی جانب سے ”ڈیرہ امن“پل چاون کبیروالامیں کاروان اتحادبین المسلین کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گردی بد امنی اور فرقہ واریت کے ذریعے انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے پوری قوم کومل کر دشمن کی سازشیں ناکام بنانا ہونگی، علما اپنے کردار اور کوششوں کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینگے،ہمارا ملک کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام مکاتب کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اتحاد امت کے لئے خوش آئندہے، ہم ملک کو ہر قسم کی فرقہ واریت سے پاک کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے امن قافلوں کو پورے پنجاب میں ڈویژنل سطح پر بھیجاگیا ہے،جس کامقصد محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے اور اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے انتظامیہ اور امن کمیٹیوں کے عمائدین سے ملاقات کرنا اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کرکے مذہبی رواداری و ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے بات کو عام کرنا ہے۔کاروان اتحادبین المسلمین میں شامل عمائدین،علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی ضلع خانیوال وتحصیل کبیروالاسردارمحمد خان لغاری،میزبان مہرعبدالخالق مرالی،مفتی مبشراحمد نظامی،علامہ اعظم علی نعیمی،علامہ رشید ترابی،مولانا محمد عباس،ممبران امن کمیٹی قاری سیف اللہ عابد،مولانا عبداللہ سیالوی،محمد اسلم صدیقی،مولاناعبدالستار نیازی،مہرقیصرعباس دادوآنہ،سید سہیل عابدی،مفتی عمرفاروق،مظہرامین چوہان،سید فرخ رضا،ملک خالد شفیق،حفیظ سعیدی،عبدالمالک مرالی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کیلئے قابل احترام ہے،عاشورہ محرم الحرام اورسیدنا امام حسینؓ کی شہادت ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے، ہم پاکستان میں دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا ایک عظیم بیانیہ ہے، جس سے دہشت گردی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، افواج پاکستان اورسکیورٹی اداروں نے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہیں، ہم ان کوسلام پیش کرتے ہیں۔ آخر میں ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی کی والدہ محترمہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے بلندی درجات کی گئی۔
خطاب
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
کی ہدایت پر صوبائی اتحاد بین المسلمین کے وفد نے مرکزی چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان،سفیر امن،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیاضلع کونسل ہال میں اتحاد بین المسلمین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد، آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین، ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک،ڈی پی او عمر سعیددیگر افسران لاہور سے علماء اور ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین موجود تھے.چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان،سفیر امن،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں اتحاد بین المسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔قیام امن کیلئے حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ علماء کا بھرپور تعاون رہے گا۔محرم الحرام میں امن کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کردار ادا کریں۔علماء اور ذاکرین محراب و منبر سے اشتعال انگیز  بیانات سے گریز کریں۔مدارس،مساجد اور خانقاہوں سے ہمیشہ امن اور سلامتی کا پیغام ملا ہے۔قیام امن کیلئے حکومت کی کوششیں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ڈی جی خان ڈویژن سے بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اہل بیت اطہاراور صحابہ کرام کے ایام اپنے عقائد کے مطابق منائے جائیں۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے.مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ''پیغام پاکستان'' نے دشمن قوتوں کے ایجنڈوں کو ناکام کردیا ہے۔پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر ملک کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنادیا ہے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام نے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ پرامن رہیں گے اور یہاں کسی قسم کا اختلاف نہیں۔علماء نے قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران انتظامات اور مسائل پر بات چیت کی گئی.ملک اور قوم کی سلامتی،استحکام پاکستان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر صوبائی وفد اور مقامی علماء،امن کمیٹی کے اراکین مولانا کفایت حسین، مولانا مفتی مبشر احمد نظامی،سردار محمد خان لغاری،مولانا عبدالوہاب روپڑی،علامہ رشید ترابی،علامہ عباس غازی،مولانا عبدالستار نیازی،مولانا ندیم قمر،مولانا مسعود قاسم قاسمی،مولانا اعظم نعیمی،مولانا آصف اکبر،سید نوبہار شاہ،حسین مہدی،مفتی سید عاشق حسین شاہ،مولانا قاضی عبدالغفار،ملک خاور حسنین بھٹہ،ابو سفیان حنفی،مولانا سید عبدالمعبود آزاد شاہ،قاری عبدالغنی ثاقب،سید امیر حسن،مولانا عثمان ڈیروی،سید ندیم حیدر نقوی،مولانا اقبال رشید،مولانا یسین راہی،مولانا سعید ربانی،صاحبزادہ جلیل الرحمان،قاری اکرم حقانی،مولانا ابوبکر جامپوری،صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیاکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ چاروں اضلاع میں قیام امن کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔علماء اور امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رکھی جائے گی۔