لاہور ہائیکورٹ کا شوگر ملز مالکان کے حق میں فیصلہ، کاشتکاروں کا اظہار تشکر

لاہور ہائیکورٹ کا شوگر ملز مالکان کے حق میں فیصلہ، کاشتکاروں کا اظہار تشکر

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ، نامہ نگار ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے جسٹس شمس مرزا نے شوگر ملوں کے مالکان کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر نو ٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شوگر ملز مالکان کے حق میں فیصلہ سنا دیا جسے کسانوں نے اپنے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کسان رہنماؤں ملک احسان اللہ، ملک محمد حنیف، خادم حسین، خلیل احمد، ملک منظور حسین، نبی بخش آرائیں، ضیائاللہ، حافظ امان اللہ، حفیظ احمد و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر شوگر ملوں کو ان کی چینی کی اچھی قیمت نہیں ملے گی تو وہ کس طرح کسانوں کو ان کی گنے کی فصل کی اچھی قیمت اداکرسکتی تھیں تاہم اس فیصلے سے اب شوگر ملوں کو چینی کی اچھی قیمت دستیاب آئے گی اور اس طرح اب کچھ ماہ بعدشروع ہونے والے آئندہ کرشنگ سیزن میں کسانوں کو گنے کی اچھی قیمت ملے گی جو کہ کسانوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گاکسانوں کی ترقی و خوشحالی شوگر انڈسٹری سے وابستہ ہے۔

اظہار تشکر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -