محکمہ پولیس:یکم سے دس محرم تک  ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد

محکمہ پولیس:یکم سے دس محرم تک  ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال (نمائندہ پاکستان)خانیوال سمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے وزراء کی ڈیوٹیاں لگانے کیساتھ ساتھ صوبہ بھر کے تمام پولیس افسران اور(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 اہلکاروں کی یکم سے دس محرم الحرام تک ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ ایک دن کی چھٹی دی جاسکے گی یہ چھٹی بھی متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی منظوری سے دی جائیگی مقصد قیام امن کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ سول ڈیفنس، ریسکیو1122،محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پابندی عائد