مسلم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے بانی قاضی محمد رشید کی قرآن خوانی، سیاسی،سماجی شخصیات کی شرکت، محمد سلیم تونسوی کی دستار بندی،اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، یوسف رضا گیلانی

مسلم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے بانی قاضی محمد رشید کی قرآن خوانی، ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موت کا (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اس لئے ہم دنیا میں وہ کام کریں جو بخشش کا ذریعہ بنیں ایسے کوئی کام نہ کریں کہ جس کی وجہ سے خلق خداکی زندگی اجیرن ہو کر رہ جائے۔میں محمد سلیم تونسوی،امتیاز رشید تونسوی،نعیم عارف،آصف رشید،محمد نذیر اور اعجاز رشید کے والد محترم قاضی محمد رشید مرحوم کی وفات پر ان کے اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے بانی قاضی محمد رشید کی قرآن خوانی کے موقع پر خطاب و دعا میں کیا۔اس موقع پر انہوں نے محمد سلیم تونسوی کی دستار بندی بھی کی۔ دعائیہ تقریب میں سینیٹر رانا محمود الحسن،چوہدری عبدالوحید ارائیں،میئر نویدالحق سابق ایم این اے جمشید دستی،سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی،رانا شاہد الحسن،اللہ دتہ آسی،ملک غلام شبیر لنگاہ،رؤف احمد،ملک الطاف احمد گلشن فیض،میاں نعیم ارشد،ملک محمد راشد،ملک عباس سوترک،رانامحمد اشرف،میجرملک اختر،اکرم مشوری،طارق اسماعیل،رانا کاشف نعیم،ملک عبدالستار ارائیں،شاہد صدیق،سید توقیر حسن شاہ بخاری،ملک سعید مکول،جمشید رضوانی،اقبال شیخ،چوہدری محمد شہزاد فیصل،ملک امتیاز اعوان،صفدر واہگہ اور سابق ایم این اے ملک غفار ڈوگرسمیت معززین علاقہ، سیاسی، مذہبی، سماجی، تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سید یوسف رضا گیلانی نیکہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو زندگی عطا کی ہے اس زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت میں صرف کریں اوراپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -