ملتان ڈویژن: ناقص کارکردگی، 77پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکازنوٹس
ملتان(سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 77 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔جبکہ 16 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار وجوہ اور 21 کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا۔ کمشنر ملتان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
محکمانہ کارروائی سے بچنے کیلئے کارکردگی بہتر بنائیں۔حکومت پنجاب کی گراں فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں۔ کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے فیڈ بیک میکنزم فعال کردیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالیں اور عوام کی جیبیں کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں ماہ جولائمیں 63 مقدمات درج،90 گرانفروش گرفتار کئے گئے جبکہ 130 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔اگست کے پہلے 3 روز میں 46مقدمات درج،44 گرانفروش گرفتار کئے گئے اور گرانفروشوں کو17 لاکھ 75ہزار2سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل مبشر الرحمن، اے سی ریونیو خالد مسعودستی، ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر ملتان