غازی یونیورسٹی، ایک ارب57کروڑ93لاکھ کا بجٹ پیش

غازی یونیورسٹی، ایک ارب57کروڑ93لاکھ کا بجٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کاایک ارب 57 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے 43 کر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
وڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر نے ہاؤس کو یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب حکومت اور یونیورسٹی کے اپنے وسائل سے جاری شدہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کی پلاننگ کے بارے تفصیل سے آگاہی دی۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے نیو اور سٹی کیمپس میں جاری منصوبہ جات اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور باقیوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی خازن ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ،نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی سیکرٹر ی علی احمد، ڈائریکٹر آڈٹ عزیز اللہ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،نمائندہ سنڈیکیٹ ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اکرام الحق نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیااور اہم فیصلے ہوئے. اجلاس میں یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔  وائس چانسلر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غازی یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی.انہو ں نے کہا کہ سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔  
بجٹ پیش