سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف ساؤتھ پنجاب سرفراز حسین مگسی کا فشریز کمپلیکس بہاولپور کا دورہ
بہاولپور(بیورورپورٹ) سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریز (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے فشریز کمپلیکس بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خالد پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز فش سیڈ ہیچری بہاول پور محمد ارشد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور فش سیڈ ہیچری پر جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے ایس ڈی او بلڈنگ کو فش سیڈ ہیچری پر جاری ترقیاتی کاموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریز جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے فشریز کمپلیکس بہاول پور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔نیز فش سیڈ ہیچری پر مختلف اقسام کی مچھلیوں کی بریڈنگ کا جائزہ لیا اور فش فارمرز کے لئے کوالٹی فش سیڈ کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول پور ڈویژن رانا تنویر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز راؤ مختار احمد، محمد نجم اور سینئر کیمسٹ رانا عبد الحنان بھی موجود تھے۔
دورہ