عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، ایم پی اے مسز شاہدہ احمد

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، ...

  

خانیوال(بیورونیوز)تحریک انصاف کی رہنماممبرپنجاب اسمبلی (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ  5اگست یوم استحصال ہے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے بھارت میں ضم کیا جس سے مظلوم نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہواجبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسال سے لاک ڈاون ہے۔وہ یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت انسانی بنیادوں حقوق پامال کرنے کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کوعملا جیل بنادیا بچے،خواتین،بوڑھے اورمریض گھروں میں بند ہیں پوری دنیا میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایاجارہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر کشمیری عوام کے حقوق اور بھارتی مظالم کو اجاگرکیا مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے اوربھارتی مظالم کو بند کرایا جائے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -