مظفر گڑھ، یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا،چینی،گھی غائب، شہری پریشان

مظفر گڑھ، یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا،چینی،گھی غائب، شہری پریشان

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ میں یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا،چینی کے بعد گھی بھی غائب ہوگیاٹیلٹی سٹوروں پر مامور عملہ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

نے شہریوں کو ٹرخانا معمول بنالیا،تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہرفیاض پارک ودیگر یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا چینی بعد گھی بھی نایاب ہوگیا، جبکہ دوسری جانب سٹور انچارج نے خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرنا معمول بنا رکھا ہے کثیرتعداد میں شہریوں و سماجی حلقوں نے انچارج سٹورز یوٹیلٹی سٹور کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ ایک تو یوٹیلٹی سٹور انچارج آٹا چینی فراہم نہیں کر رہے اور گھی کی بھی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے۔ دوسری طرف شہریوں کے پوچھنے پر ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جا تا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ سٹور انچارج پرائیوٹ تاجروں کے ساتھ ساز باز کر کے یوٹیلٹی سٹور پر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں اور سٹور پر شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور ان کی تذلیل کر نا وطیرہ بنارکھا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز عملہ کا کہنا ہے کہ غریب عوام یوٹیلٹی سٹورز کا رخ نہ کر ے۔ شہریوں نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملتان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجدشعیب ترین سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف انکوائری کراتے ہوئے  کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہری پریشان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -