گردے کی پیوند کاری، کمشنر کا کڈنی سنٹر کا دورہ، مریض سے ملاقات

گردے کی پیوند کاری، کمشنر کا کڈنی سنٹر کا دورہ، مریض سے ملاقات

  

ملتان (  وقا ئع نگار)کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے گزشتہ روز گردے کا پہلا کامیاب  ٹرانسپلانٹ ہونے پر کڈنی سنٹر کا دورہ کیااور ڈونر اورمریض سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صحت کے شعبے میں اصلاحات کو از خود مانیٹر کررہے ہیں۔صحت کی سہولیات تک شہریوں کی سہل رسائی حکومت پنجاب کی ترجیح (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کڈنی کی پیوندکاری کرنے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مریض اور ڈونر دونوں روبہ صحت ہیں اور یہ ان سے ملکر انتہائی خوشی ہوئی۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ گردے کی مفت پیوندکاری سے غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔اس موقع پر ہیڈ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ڈاکٹر علی عمران زیدی نے کہا کہ مریض وقار کو انکی اہلیہ غزالہ نے گردہ عطیہ کیا ہے۔مریض کو ایک سال تک مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ڈونر خاتون کو بھی انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈی ڈیزیز کو گردہ کی پیوندکاری کی اجازت ملنا اعزاز ہے۔انسانی اعضاکی منتقلی کے عمل کو محفوظ ترین بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انسانی اعضاعطیہ کرکے قیمتی انسانی جان کو بچایا جاسکتا ہے۔سرجن ٹیم میں ڈاکٹر علی عمران زیدی، ڈاکٹر سلمان ارشد،ڈاکٹر تنویر الحق شامل تھے۔علاوہ ازیں ڈونر، مریض نے کڈنی انسٹیٹیوٹ کی تعریف کی اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈونر نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں مفت اور بہترین سہولیات سے دل خوش ہوگیا۔ جبکہ مریض نے بتایا کہ متعدد ہسپتالوں سے مایوس ہوکر کڈنی سنٹر ملتان میں آپریشن کروایا جس سے مطمئن ہوں۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -