وہوا، رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہسپتال کا درجہ دینے کی منظوری

وہوا، رورل ہیلتھ سنٹر کو تحصیل ہسپتال کا درجہ دینے کی منظوری

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے 3کروڑ 41 لاکھ 25 ہزار روپے کی لاگت سے 12 بیڈز پر (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

مشتمل مین بلڈنگ اور توسیعی کام کیا جائے گا جس کے لیے محکمہ بلڈنگز ڈیرہ غازی خان نے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے حلقہ پی پی 285 خواجہ حافظ محمد داد سلیمانی کی سفارش پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر وہوا کو اپ گریڈ کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے جس سے حلقہ بھر کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اپ گریڈیشن کے منصوبہ کے تحت ہسپتال میں 12 بیڈز پر مشتمل توسیعی عمارت تعمیر کی جائے گی جس پر 3 کروڑ 41 لاکھ 25 ہزار روپے لاگت آئے گی توسیعی عمارت کے ساتھ ساتھ وارڈز میں تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -