کوٹ ادو، نقل لگانے پر طالبعلم گرفتار

کوٹ ادو، نقل لگانے پر طالبعلم گرفتار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)امتحانی سنٹر میں نقل کرتے ہوئے طالب علم پکڑا گیا  تفصیل کے مطابق ڈی جی خان بورڈ کی جانب سے جاری سالانہ میٹرک کے امتحان میں گورنمنٹ بوائز کالج کوٹ ادو کے سنٹر نمبر 9(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 میں گزشتہ روز فسٹ ٹائم ہونے والے ریاضی کے پیپر میں طالب علم فیاض احمد رول نمبر279116کو سنٹر سپریٹینڈنٹ ابوسفیان عامرنے نقل لگاتے ہوئیرنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 2کاغذوں پر مشتمل نقل مواد بھی قبضہ میں لے کر اسے پولیس صدر کوٹ ادو کے حوالے کردیا، بھاگنے کی کوشش کرنے پر علم کے کپڑے بھی پھٹ گئے،پولیس صدرکوٹ ادو نے سنٹر سپریٹینڈنٹ ابو سفیان عامر کی مدعیت میں طالب علم کے خلاف مقدمہ نمبر 301/21زیر دفعہ مال پریکٹس ایکٹ 1999/3-1(i)کے تحت درج کر کے طالب علم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -