میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا کل 98واں  یوم پیدائش،دعائیہ تقریبات کی تیاریاں 

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا کل 98واں  یوم پیدائش،دعائیہ تقریبات کی تیاریاں 

  

ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)پاکستان فوج کے بہادر سپوت،نشان (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

حیدر کا فوجی اعزاز پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا98 واں یوم پیدائش کل 6 اگست کو عقیدت و احترم کے ساتھ منایا جائے گا، دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گئیں، تفصیل کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 98 واں یوم پیدائش کل 6 اگست کو منایا جائے گا، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید6 اگست 1923کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تھے،انہوں نے 21 جنوری 1948 کو پاک ملٹری اکیڈمی جوائن کی،ستمبر1965کی پاک بھارت جنگ میں نہر بی آر بی کے کنارے جاں مردی سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،جس کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزازنشان حیدر سے نواز گیا،عزیز بھٹی شہید کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

یوم پیدائش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -