سامبا بینک اور این ڈی سی ٹیک کے مابین اشتراک 

سامبا بینک اور این ڈی سی ٹیک کے مابین اشتراک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)سامبا بینک نے جدیدترین ٹیمنوس کور بینکنگ پلیٹ فارم (Temenos Core Banking Platform)کے نفاذ کیلئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔دستخط کی اس تقریب میں  شاہد ستار،سی ای او اورپریزیڈنٹ سامبا بینک (دائیں طرف) اور مس عمارہ مسعود سی ای او،اور پریزیڈنٹ این ڈی سی ٹیک (بائیں طرف) کے ہمراہ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹیوزبھی شامل ہوئے۔مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے بینک (سعودی نیشنل بینک)کے ذیلی ادارے سامبا بینک پاکستان نے جدید ترین بینکنگ ٹیکنالوجی (ٹیمنوس کور بینکنگ پلیٹ فارم) کے نفاذ کیلئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔اس اقدام کے ذریعے بینک کو تیزی کے ساتھ جدت پر مبنی نئی پروڈکٹس متعارف کروانے، اپنے بینکنگ آپریشنز کو رواں دواں رکھنے، نئے پاکستان میں ہوم اونرشپ اختیار کرنے،ایس ایم ای ڈیولپمنٹ اور قرضہ جات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین سطح کے کارپوریٹس اور دیگر اداروں کے ساتھ اہم ترین بھروسہ مندشراکت دار بننے کے مواقع حاصل ہوں گے۔سامبا بینک کا وژن روایتی چینلز کی بجائے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنے وقار میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ اپنے بینکنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے اس قدام کے ذریعے سامبا بینک کی ڈیجیٹل بنیادوں کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -