ماڈل ٹاؤن، خیابان سرور، فورٹ منرو کے12روڈز کی کمرشلائزیشن منظور

 ماڈل ٹاؤن، خیابان سرور، فورٹ منرو کے12روڈز کی کمرشلائزیشن منظور

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی فاٹاکا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

کمشنر خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواحمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرڈائریکٹر پی ایچ اے ٹی اے طاہر جاوید انصاری نے بریفنگ بھی دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مطلوبہ ضروریات پوری کرنے اور تمام محکموں سے این او سی کی حامل روڈز کو ہی کمرشل کرنے کی اجازت دی جائیگی. حکومت پنجاب کے بنائے گئے معیار کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔اجلاس میں پی ایچ اے ٹی اے کی سکروٹنی کمیٹی نے ماڈل ٹاؤن،خیابان سرور اورفورٹ منرو کی12روڈز کی کمرشلائزیشن کی منظوری دی جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کی دو،خیابان سرور اور فورٹ منرو کی پانچ پانچ روڈز کو اب کمرشل استعمال میں لایا جاسکے گا۔منظور شدہ روڈز کے رہائشی مالکان اپنے پلاٹوں کی کمرشلائزیشن فیس ادا کرکے اب اسکا کمرشل استعمال کرسکیں گے۔اجلاس میں پیش کردہ دیگر روڈز کی چوڑائی کم ہونے  پر ان کے کیسز کو مسترد کر دیا گیا۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -