صدر عارف علوی سے سابق ایم پی اے رئیس ابراہیم خلیل کی ملاقات، رحیم یارخان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
صادق آباد (تحصیل رپورٹر)سردار رئیس ابراہیم خلیل سابق ممبر پنجاب اسمبلی نے اسلام آباد میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی سے ون آن ون ملاقات(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور خصوصا ضلع رحیم یار خان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی پالیسی جیو سیاست سے جیو اقتصادیات کی طرف منتقل ہو گئی ہے، ہماری نئی پالیسی ترقی کیلئے شراکت داری، سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے میں امن پر مرکوز ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطہ بالخصوص افغانستان میں امن کے فروغ کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔ سردار رئیس ابراہیم خلیل نے صدر مملکت عارف علوی کو دورہ بھونگ کی دعوت دی جو صدر مملکت عارف علوی نے قبول کی اور جلد ہی کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد بھونگ شریف آنے کا وعدہ کیا۔
تبادلہ خیال