پولیس آپریشن، مغوی لاہور سے بازیاب

پولیس آپریشن، مغوی لاہور سے بازیاب

  

سنانواں (نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)  ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز بخاری کی سپر ویژن میں ایس ایچ او سنانواں شکیل احمدنیسنانواں سے اغوا ہونے والے مغوی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

جعفر علی  کو 24 گھنٹے کے اندر لاہور سے برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق مورخہ 02.08.2021کو سنانواں پولیس کو اطلاع ملی کہ نوجوان جعفر علی ٹیوشن پڑھنے گھر سے نکلا مگر واپس نہ آیا۔جس پر SHOتھانہ سنانواں شکیل احمد نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے CCTVکیمرہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر اندر مغوی کو لاہور سے برآمد کر لیا۔اس کاروائی پر مدعی مقدمہ اور اہلیان علاقہ میں مقامی پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے  پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا جبکہ ذرائع کیمطابق مغوی اپنے گھر والوں سے ناراض ہوکر خود غائب ہوا اور اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور لواحقین نے پولیس کے ذریعے برآمدگی کرانے لیے اسکے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔

بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -