حکومت کی اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں نامنظور، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،چوہدری سعود مجید

حکومت کی اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں نامنظور، ڈٹ کر مقابلہ کریں ...

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

صدر و صابق سنیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپوزیشن کے خلاف دن بدن نیب کے مقدمات بنا کر اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں صاف سمجھتے ہیں۔ عوام عمران نیازی اور اس کے ٹولے کو بخوبی جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑاوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن جماعتیں اور میاں نواز شریف کو دبا نہیں سکتے کیونکہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف عوام کے ہر دلعزیز قائد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئر مسلم لیگی رہنما جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ساجد اقبال، اسیر جمہوریت عمران غوری کارکن حیات محمد خلجی، حاجی بلیغ الرحمن کھوکھر، مستری محمد سلیم، شاہد رشید ایڈووکیٹ، چوہدری بشارت علی، شیخ محمد رفیق، محمد فیصل بھٹی، بشیر خان، محمد عاشق میٹھا، عبدالحمید قریشی، محمد شریف، سلیم لوہار، چوہدری محسن علی، محمد مبین قریشی سٹی صدر یوتھ وونگ دیگر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران وکارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو تحفہ مہنگائی کا عوام کو دیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نا اہل حکمران غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اور انہیں کے مقرر کردہ اشاروں پر عمل کررہے ہیں آج پاکستان کی بائیس کروڑ عوام میاں محمد نواز شریف کی حکومت کا بے چینی سے انتظار کررہی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں پر مہیا کی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی اقتدار چھوڑ کر پاکستان پر رحم فرمائیں تاکہ بائیس کروڑ عوام اپنی زندگی سکون سے بسر کر سکین انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ہونے والے 25جولائی کے الیکشن ہونے والے بڑی محنت اور زور کے ساتھ چوری کئے۔ کشمیری عوام کے حق میں ڈاکہ ڈال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکمران کشمیری عوام کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ عمران خان نیازی کو چاہیے کہ اقتدار سے استعفیٰ دے کر پاکستان پر رحم فرمائیں۔ 

سعود مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -