صادق آباد، مقدس اوارق کی مبینہ بے حرمتی کیخلاف بھونگ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، موٹروے کئی گھنٹے بند، گاڑیوں کی طویل قطاریں 

صادق آباد، مقدس اوارق کی مبینہ بے حرمتی کیخلاف بھونگ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، ...

  

صادق آباد (تحصیل رپورٹر)بھونگ میں ہندو لڑکے ہاتھوں مقدس اوارق کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف بھونگ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی مشتعل مظاہرین نے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

بھونگ روڈ کے ساتھ ساتھ ملتان سکھر موٹر وے کو بھی کئی گھنٹوں تک آمدو رفت کے لئے بند کئے رکھا،تفصیل کے مطابق بھونگ نے شہریوں نے گزشتہ روز ایک ہندو لڑکے کی جانب سے  مقدس اوارق کی مبینہ حرمتی کے خلاف احتجاج کیا اور شٹر ڈٖاؤن ہڑتال کی گئی،جس کے بعد مظاہرین نے بھونگ روڈ اور اس کے اوپر سے گزرنے والی ملتان سکھر روڈ کو بھی بلاک کر دیا اور ملزم کی گرفتار ی کے لئے احتجاج کیا۔اس موقع پر کئی گھنٹے تک سی پیک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہا اور ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف دس روز قبل مقدمہ درج کرلیا تھا اور اسے چالان کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں پر بعد ازاں عدالت نے اس کی ضمانت منظور کرلی۔

بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -