بہاولپور، سید تسنیم نواز گردیزی کا انتقال عوام باوقار سیاستدان سے محروم ہوگئی سیاسی وسماجی شخصیات کااظہار افسوس

بہاولپور، سید تسنیم نواز گردیزی کا انتقال عوام باوقار سیاستدان سے محروم ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیرصحت سیدتسنیم نوازگردیزی انتقال کرگئے ان کی نمازجنازہ گذشتہ روز (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

مرکزی عیدگاہ بہاول پورمیں اداکی گئی نمازجنازہ میں  سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود،علی حسن گیلانی،سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ،سابق میئر میونسپل کارپوریشن شمس الدین محمود علوی،حافظ حسین احمد مدنی،سیکریٹری لائیو سٹاک جنو بی پنجاب آفتاب پیرزادہ سمیت سیاستدانوں‘ وکلاء‘صحافیوں،اعلیٰ سرکاری افسران،عمائدین شہر اور عزیز واقار ب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں مرحوم کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے سابق وفاقی وزیر سید تسنیم نواز گردیزی کی وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ سید تسنیم نواز گردیز ی نے سیاست میں شرافت اور اعلیٰ ظرفی کی ایک مثال قائم کی  اور بہاول پور مین وہ شرافت کی سیاست کا سنبل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید تسنیم نواز گردیز ی نے اپنے دور وزارت میں بہاول پوراور یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا وہ ایک مرنجان مرنج شخصیت کے حامل شریف النفس انسان تھے۔ نواز ناجی نے تسنیم نواز گردیزی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور بہاول پور کے عوامی نمائندوں سے ان کے نقش قدم پر چلنے کی درخواست کی۔ انہوں نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاولپور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے گردیزی خاندان کے سربراہ سابق وفاقی وزیر صحت سید تسنیم نواز گردیزی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید تسنیم نواز گردیزی کی وفات سے بہاولپور کی فضا سوگوار ہے اور انکی وفات سے بہاولپور کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں بعد بھی پورا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سید تسنیم۔نواز گردیزی کی وفات سے یہاں کے عوام ایک باوقار شخصیت،زیرک و خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار،شریف النفس انسان اور شرافت کی سیاست کے علمبردار معروف سیاستدان سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی ڈویژن بہاولپور کے عہدیداران و کارکنان سمیت بہاولپور کے عوام گردیزی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے بیٹوں سید بلال مصطفے گردیزی،سید زید مصطفے سمیت قریبی رشتہ داروں مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب صدر پی پی پی جنوبی پنجاب، پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید سلمان احمد گردیزی سابق ایم پی اے و سید عرفان احمد گردیزی سابق ایم پی اے،سید عزیر گردیزی،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سید تحسین نواز گردیزی،سید علی رضا بخاری،سید ساجد حسین بخاری سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور،سید عابد حسین بخاری سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فر مائے ا ور سوگوار خاندان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

انتقال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -