یکساں قومی نصاب، تربیتی سیشن میں رحیم یارخان کی چوتھی پوزیشن، مبارکبادیں
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی صوبہ بھر میں اونچی اڑان، صوبہ میں جاری داخلہ مہم میں پانچویں جبکہ یکساں قومی نصاب کی تربیتی سیشن میں (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی عزم کے ساتھ ضلع میں فروغ تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور مزید محنت کو شعار بناتے ہوئے ضلع کو حکومت پنجاب کے تمام انڈیکیٹرز میں پہلی پوزیشن پر لیکر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں محنتی اساتذہ او ردیگر سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
چوتھی پوزیشن