جیو لین تھرو میں فائنل کیلئے کوالیفائی،ارشد ندیم کی دھوم، چرچے

جیو لین تھرو میں فائنل کیلئے کوالیفائی،ارشد ندیم کی دھوم، چرچے

  

خانیوال،محسن وال(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) ٹوکیو اولمپکس مقابلوں میں خانیوال کا اعزاز نواحی گاؤں 101 پندرہ ایل کے ارشد ندیم نے  جیولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا ارشد ندیم  85.6 کرکے گروپ بی پہلے نمبر پر آیا۔ارشد ندیم کے کوالیفائی کرنے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ 7 اگست کو ہوگا اہلیان علاقہ اور ارشد ندیم کے والدین واہلخانہ نے پورے(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

 پاکستان سے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل۔پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جرنل سیکرٹری حاجی عنبر بشیر احمد،ڈسڑکٹ ہاکی کوچ محمد ارشد،ڈسٹرکٹ کرکٹ کوچ اشتیاق قدیر اور سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے برہان بوبی نے ارشد ندیم کے اٹوکیو اولمپکس مقابلوں  جیولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کو ملک پنجاب اور ضلع خانیوال کے لیے اعزاز قرار دیتے  ہوئے ارشد ندیم اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی ہے اور فائنل میں کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

چرچے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -