چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون دیگر سامان چھین لیا گیا 

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون دیگر ...

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈاکو رضوان منیر کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ اور نقدی 30ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسیب احمد کے گھر سے4 لاکھ80ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے تیمیور کے گھر سے 3لاکھ19 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے جمشید کے گھر گھس کر 2لاکھ 50ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احسان کے گھر سے 1لاکھ30 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکووں نے امیر حسین کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مغلپورہ،میں ڈاکووں نے خرم سے50ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زاہد سے 20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ مزنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاطف سے10ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ او ر برکی سے گاڑیاں اور مسلم ٹاؤن، مصطفی آباد اور ٹبی سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -