جوہر ٹاؤن میں نہر سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

جوہر ٹاؤن میں نہر سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے نامعلوم شخص کی گلی سڑی لاش برآمد پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے ڈاکٹر ہسپتال کے قریب نہر میں نہانے والے افراد نے پانی میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا تھا کہ لاش چھ سے سات روز پرانی ہے جبکہ متوفی کی عمر چالیس سے پینتالیس سال معلوم ہوتی ہے۔موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -