ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا سکولوں میں داخلہ بند

ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا سکولوں میں داخلہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رحیم یارخان(وقائع نگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا  کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)
۔جس کے بعد  اموات کی مجموعی  تعداد 874 تک برقرار رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا  میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح  یکم اپریل 2020  سے  چار اگست تک  اموات کی مجموعی تعداد 874 ہے۔ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔جبکہ کورونا کے شبہ میں 27 مریضوں کی رپورٹس کا انتظار  ہے۔ کورونا کے شبہ میں 7ہزار 75 افراد داخل ہوئے ہیں۔ 2 ہزار 762 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت ملتان گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 1568 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے ہیں۔جن میں سے 24 افراد کے ٹیسٹ کورونا مثبت آئے۔جبکہ 1544 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔ چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی کا کہنا ہے کہ  ضلع ملتان میں کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 5 ہے ملتان () ملتان میں کورونا ویکسی کی مہم زور و شور سے جاری۔محکمہ صحت ملتان نے تاحال مجموعی طور پر 8 لاکھ 32 ہزار اور 467 شہریوں کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگا دی ہے۔جس کے بعد 14 اگست تک ضلع ملتان کی 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔جبکہ ضلع بھر میں 18 سال سے زائد 28 لاکھ 94 ہزار اور 516 آبادی موجود ہے۔ واضح رہے فی الوقت 6 لاکھ 95 ہزار 303 شہری کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا چکے ہیں۔ اب تک شہر کی 28.76 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں جبکہ 24.02 فیصد کو پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت ملتان کے فوکل پرسن ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ 14 اگست تک 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ کے سکولوں میں پابندی کا فیصلہ، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز نے اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے، ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ و دیگرسٹاف پر 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق اساتذہ کو 21 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ سٹاف دونوں کو ویکسنیشن کرانا لازمی ہوگا۔کرونا ایس او پیز کے باعث بند ہونے والے تھیٹروں پر کام کرنے والے فنکار اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے واضع رہے کہ ملتان شہر کے چاروں تھیٹروں پر کراچی۔بہاولپور۔اور لاہور کے فنکارکام کر رہے تھے جو کہ اب 31 اگست کے بعد تھیٹر کھلنے پر واپس ملتان آکر اپنے اپنے ڈراموں میں دوبارہ سے کام کریں گیڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے میونسپل کارپوریشن او رتحصیل کونسل رحیم یار خان کے داخلی گیٹ پر کورو نا و یکسین لگوانے والے شہریوں کی سہولت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے قائم کئے جانے والے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن پوائنٹ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو اپنی گاڑی، موٹر سائیکل و دیگر سواری پر بیٹھے ہی ویکسین لگانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھار ٹی کا یہ اقدام حکومت پنجاب کے شہریوں کو ویکسین کی سہولیات فراہم کرنے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولت کے لئے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کے کانٹرز میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہری بغیر انتظارکی زحمت اٹھائے جلد ویکسین کروا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے واحد ذریعہ ویکسین ہے۔شہری قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے فائد ہ اٹھائیں اور نزدیکی ویکسین سینٹر پر جاکر اپنی ویکسین کروائیں۔پاکستان ریلوے نے ریلویملازمین اور مسافروں پر کڑی شرائط عائد کر دی ہیں۔ ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ یکم ستمبر کو روک لی جائے گی جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے مسافروں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں وزارت ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، پندرہ روز میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ویکسی نیشن سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ مہم کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری / چیئرمین ریلویزحبیب الرحمان گیلانی نے این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں ریلوے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ہیں۔ جن کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز، چیف میڈیکل آفیسر اور تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ذمہ داری دی ہے کہ تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں بشمول پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کراچی اور روہڑی پر کرونا ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں۔ تمام ریلوے ملازمین اور ان کی فیمیلیز 31 اگست تک ویکسین لگوالیں ورنہ یکم ستمبر 2021سے اُن کی تنخواہ بند کردی جائے گی۔
ویکسی نیشن