پنجاب ایمرجنسی سروس نے928 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے928 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 928 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  598افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔370معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  408ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 36 مسافر 457اور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید :

علاقائی -