محرم الحرام میں اما م بارگاہوں، مجالس، جلوسوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: سی سی پی او 

محرم الحرام میں اما م بارگاہوں، مجالس، جلوسوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو وصدر ڈویژن امن کمیٹی کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ایس ایس پی آپریشنز لاہور،ایس پی صدر آصف امین،ایس پی انوسٹی گیشن،تمام ایس ڈی پی اوز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بانیان،متولیوں، شیعہ علماء اور دیگر ممبران سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا۔صدر ڈویژن میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہر کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لئے امن کمیٹی کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے امام بارگاہوں کے بانیان و متولیوں،مجالس و جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز،آرگنائزرز،شعیہ کمیونٹی اور دیگر مسالک کے علماء کرام اور مشائخ عظام کو محرم الحرام کی حساسیت بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت، انتہا پسندوں، شرانگیزوں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ہم سب نے مل کر تفرقہ کو ختم کرنا اور امن و امان قائم کرنا ہے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ڈویژن کی سطح پر آپ کی گھر کی دہلیز پر ملاقات کا مقصد مجموعی مسائل کو افہام و تفہیم و باہمی مشاورت سے حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں انتشار ہوگا،ریاست وہاں بہر صورت اپنی رٹ قائم کرے گی۔امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔سی سی پی او لاہور نے کسی بھی مسئلہ اور ناگہانی صورتحال میں فوری طور پر امن کمیٹی، پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے ایس پی  صدر کو الائیڈ محکموں سے بھی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا کہ متنازعہ تقاریر کے تدارک اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر سختی سے عملدرامد کروانے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا باہمی اتفاق پایا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -