ہٹاچی کمپنی کے 11رکنی وفد کا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ہٹاچی کمپنی کے 11رکنی وفد کا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  ہٹاچی اے بی بی کمپنی کے وفد نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیاسی ای او ہٹاچی نجیب احمد کی سربراہی میں 11رکنی وفد نے اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پروفد کوچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔وفد کو مانیٹرنگ سنٹر،پکار 15ایمرجنسی ہیلپ لائن،ای چالاننگ سسٹم اور میڈیا سنٹر بارے بتایا گیا۔ہٹاچی اے بی بی کمپنی کے وفد نے سیف سٹیزاتھارٹی کے آئندہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہارکیا۔وفد کے سربراہ سی ای او نجیب احمدکا کہناتھاکہ لاہور میں بین الاقوامی معیار کا سکیورٹی منصوبہ دیکھنا خوشگوار حیرت کا باعث ہے۔ٹریفک مینجمنٹ،امن ومان کے قیام اور کرکٹ کی واپسی میں سیف سٹیز کا کلیدی کردار ہے۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 15پر کالز موصول کرتی ہے۔اب تک 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر لاہور سمیت پنجاب بھرسے 55ملین کالز موصول کرچکے ہیں۔بعد ازاں ہٹاچی اے بی بی کمپنی اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین یادگاری شیلڈ زکا تبادلہ بھی کیا گیا

مزید :

علاقائی -