سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 26ارب سے زائد فنڈز منظور

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 26ارب سے زائد فنڈز منظور

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں ریجنل پلاننگ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 26 ارب 43کروڑ 57 لاکھ 4 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمہ کے منصوبہ (ترمیمی) کیلئے 23 ارب 89 کروڑ 16 لاکھ 31 ہزار روپے اور ضلع گجرات میں نواز شریف میڈیکل کالج کے قیام، یونیورسٹی آف گجرات اور عزیز بھٹی شہید ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت دیگر نے افسران شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -