ایپکا یونٹ میوہسپتال کے سالانہ الیکشن کا شیڈول جاری

  ایپکا یونٹ میوہسپتال کے سالانہ الیکشن کا شیڈول جاری

  

لاہور(خبرنگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)یونٹ میوہسپتال لاہور کا الیکشن 2021-23 کا شیڈول جاری ہوگیا۔ الیکشن کمشنر سید اطہر حسین نقوی نے صدر ایپکالاہور ڈویژن چودھری مختار احمد گجر سے منظوری کے بعد جاری کیا۔ شیڈول کے مطابق ووٹرز کی غیر حتمی فہرست 11اگست دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی داخل کروانے کی آخری تاریخ بھی11اگست دوپہر ایک بجے تک ہو گا۔ امیدواروں کی غیر حتمی فہرست بھی 11 اگست کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال واعتراضات کی فہرست 12 اگست دوپہر دو بجے آویزاں کی جائے گی۔ اسی طرح کاغذات کی واپسی 12 اگست دوپہر ایک بجے،حتمی فہرست امیدواران/انتخابی نشانات بھی 12اگست کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ25 اگست صبح9سے دوپہر ایک بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -