ایل ڈی اے 8کمرشل پلاٹ8کروڑ 33لاکھ سے زائد میں نیلام

ایل ڈی اے 8کمرشل پلاٹ8کروڑ 33لاکھ سے زائد میں نیلام

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام  کمیونٹی سنٹرسوک سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں ہوا۔ آٹھ کمرشل ورہائشی پلاٹ آٹھ کروڑ 33لاکھ 30ہزار 950روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر344شہباز مصطفی ٹاؤن 70 لاکھ 13ہزار تین سوروپے میں نیلام پلاٹ نمبر 497 ای۔تاج پورہ 53لاکھ 26 ہزار650 روپے میں نیلام پلاٹ نمبر  - A- -497 بلاک ای تاج پورہ، 46 لاکھ 92 ہزار چھ سو روپے میں نیلام کئے گئے۔ پلاٹ نمبر 120 اے جوبلی ٹاؤن تین کروڑ 54لاکھ  23 ہزار ر وپے میں نیلام ہوا۔

 پلاٹ نمبر 119 اے جوبلی ٹا ؤن ایک کروڑ78لاکھ 15ہزار،پلاٹ نمبر 430 سی جوبلی ٹاؤن  43 لاکھ 86ہزار پانچ سو،پلاٹ نمبر 432سی جوبلی ٹاؤن 43لاکھ 71ہزار روپے،پلاٹ نمبر 449سی جوبلی ٹاؤن 43لاکھ 26ہزار روپے میں نیلام ہوا،نیلام عام کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ)، ڈائریکٹر فنانس‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈ ا ئر یکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی - 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -