عشق رسولؐ کی طاقت سے اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں گے،اعظم رانجھا

عشق رسولؐ کی طاقت سے اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں گے،اعظم رانجھا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسولؐ سے خائف ہیں۔ کامل ایمان کے لئے محبت رسولؐ کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے۔ اہل حق عشق رسولؐ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی پنجاب (وسطی)کے زیر اہتمام جامعہ معصومیہ میں تین روزہ'' صفہ تربیتی ورکشاپ'' سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا،مرکزی سیکریڑی جنرل محمد حسنین مصطفائی،ناظم پنجاب محمد راشد مغل،جنرل سیکرٹری پنجاب محسن ریاض گوندل،سابق مرکزی صدور احمد وقار مدنی،نعمان الجبار،سابق مرکزی سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی،حافظ غلام محی الدین اویسی، فیضیل الحسن فاروقی،پروفیسر ادریس آزاد،نیر صدیقی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔ طلباء کی نظریاتی و سیاسی تربیت کے لئے طلباء یونینز کی بحالی ضروری ہے۔ اے ٹی آئی طلباء کے دلوں میں عشق رسولؐ کے چراغ روشن کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -