متروکہ وقف املاک ممبران کا اجلاس،مختلف ایجنڈوں کی منظوری

  متروکہ وقف املاک ممبران کا اجلاس،مختلف ایجنڈوں کی منظوری

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 338واں اجلاس زیر صدارت چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد بورڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے سرکاری و غیر سرکاری ہندو اور سکھ بورڈ ممبران نے شرکت کی جبکہ کئی ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں مختلف اہم ایجنڈا آئٹیم زیر غور آئے جن میں کئی ایک کی منظوری دی گئی اور سابقہ میٹنگ کے منٹس بارے بھی زیر بحث آئے۔بورڈ ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کے آغاز میں بورڈ ممبران نے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد کی والدہ کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -