کنٹونمنٹ بورڈ میں سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹس قابل مذمت،نعیم انجم

    کنٹونمنٹ بورڈ میں سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹس قابل مذمت،نعیم انجم

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)سرونگ سکول الائنس کے چیئرمین قاضی نعیم انجم، جنرل سیکریٹری جاوید نور تامبرا نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی علاقوں میں سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ سکولوں سے اظہار یکجہتی کیاگیا۔ تعلیمی ادارے پہلے ہی کوروناوبا کی وجہ سے شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں چھاونی کی حدود میں قائم پرائیویٹ سکولز،ان میں کام کرنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی بقا ء اور بچوں کی تعلیم کے لئے ہر ممکن حکمت عملی طے کریں گے سرونگ سکول الائنس نے یہ فیصلہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کورہائشی علاقوں سے منتقل کرنے کا حکم بلا جواز ہے اور وہ اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -