یوٹیلٹی سٹوروں پر قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

  یوٹیلٹی سٹوروں پر قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ غربیوں کا معاشی قتل ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد مہنگائی کا طوفان عوام پر عذاب بن کر نازل ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے 15 دن میں دوسری بار یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی پرروز مذمت کرتے ہوئے کیا۔  میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اب تک کئے گئے تمام حکومتی اقدامات بے ثمر و بے سود جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے دعوے بھی نقش برآب ثابت ہوئے ہیں۔

 وسائل کم ہونے کے باعث غریب اور عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے صورتحال اتنی گھمبیر ہوچکی ہے کہ عام آدمی کو  دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے لالے پڑے ہوئے ہیں۔

 اور وہ فاقوں پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی رٹ کہیں ہے نہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر آرہی ہیں بس ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں زمینی حقائق سے بے خبر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں  اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خور مافیا آزاد ہی نہیں بلکہ بے لگام ہوکر عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -