وزیر اعظم عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں،بیلم حسنین

  وزیر اعظم عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون پر عوام کے سوالوں کا جس طرح جواب دے رہے ہیں یہ قوم کیساتھ بہت بڑا مذاق ہے اس طرح کے ڈراموں سے عوامی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جاسکتیں بلکہ اس کے لیے باقاعدہ روڈ میپ کی ضرورت ہے۔

 جس کے قیام کیلئے موجودہ حکومت کوئی قابل ذکر کام نہیں کرسکی آزاد کشمیر کے الیکشن میں وفاقی حکومت نے جو گھناؤنا کردارادا کیا ہے اس سے نہ صرف کشمیری عوام کا ووٹ چوری ہوا ہے بلکہ اس سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کی طرح اگر آزاد کشمیر میں بھی سلیکٹیڈ حکمران آگئے تو جوحال پاکستان کا ہورہا ہے وہی آزاد کشمیر کا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -