ایس ایم گروپ آف سکولز کے ترقی پانے والے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

ایس ایم گروپ آف سکولز کے ترقی پانے والے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور (پ ر) ممتاز ماہر تعلیم پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے ایس ایم گروپ آف سکولز کے ترقی پانے والے اساتذہ میڈم ردا خان، میڈم ثنا شعیب، میڈم یاسمین، سر عبدالرحمن، میڈم شاہین فضل، میڈم انیلہ، میڈم مونا، ہیڈ مصباح شیر، میڈم آمنہ ایوب کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ادب واحترام اور عزت والا کلچر اپنانا چاہیے کیونکہ ہمیں بنانے میں بہت بڑے لوگوں کا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر میڈم پروین ساجد ڈائریکٹر ایس ایم گروپ آف سکولز نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حافظ محمد اشرف M.D، سر محمد اجمل، نعمان انجم، سر عبدالرحمن کے علاوہ اساتذہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ شیخ ارشد اٹارا چیئرمین ایس ایم گروپ آف سکولز نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ عزت ہمیشہ اچھے کام سے ملتی ہے۔

  ہمارے پاس علم ہوگا تو ہم دوسروں کو دیں گے۔ کتابیں پڑھنے سے علم نہیں ملتا۔ ہمیں اپنے آپ کو Motivate کرنا ہوگا۔ ہمارے سامنے زندگی کی منزل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاوی معاملات سے نہیں گھبرانا چاہیے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ پر تقویٰ رکھنا چاہیے۔ میڈم پروین ساجد نے کہا کہ اساتذہ کا معاشرے میں بڑا مقام ہے۔ ہمیں زندگی کو رول ماڈل بنانا چاہے۔ حکمت عملی سے اچھے کام کرنے چاہئیں۔ علم کو پھیلانا چاہیے۔ مخلص زندگی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ نیت اچھی ہو تو منزل خود بخود آسان ہوجاتی ہے۔ تقریب میں شیخ ارشد اٹارا نے ترقی پانے والے اساتذہ کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی۔ اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -