سینٹرل سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 18 کنکشن منقطع

سینٹرل سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 18 کنکشن منقطع

  

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سینٹرل سرکل چودھری رشید احمد خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ایس ای رشید احمد خان کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ٹاؤن شپ، جیا بگا، ملتان روڈ، پریم نگر، جی او آر، نیاز بیگ اور واپڈا ٹاؤن سب ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن کل 140 کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ 18 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایس ای رشید احمد خان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9میٹر ڈائریکٹ سپلائی،3 میٹر ڈسپلے واش،2میٹر ڈیڈ سٹاپ،2میٹر شنٹ جبکہ2میٹر ٹمپرڈ تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 39,191یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے13 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

ایس ای سینٹرل سرکل چودھری رشید احمد خان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -