جشن آزادی منانے کی راہ میں بھی مہنگائی حائل،والدین،بچے پریشان

جشن آزادی منانے کی راہ میں بھی مہنگائی حائل،والدین،بچے پریشان

  

 لاہور(خبر نگار) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی جشن آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ مزید تیز ہونے کے بعد قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہونے لگا، دو روز قبل ملنے والے جھنڈوں کی قیمتیں دو سے تین گنا بڑھ چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے بازاروں اور مار کیٹوں میں جشن آزادی کے جھنڈوں، جھنڈیوں، سٹیکرز، باجے و دیگر آرائشی سامان کی دکانیں سج چکی ہیں۔ جشن آزادی کی سالہا سال سے خو شیوں میں شامل چھوٹے بچے،بڑے،بزرگ،نوجوان مہنگائی کے ہاتھوں سستی اشیاء خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ مہنگائی نے عوام کو پر یشا ن کر رکھا ہے اس کے باوجود جشن آزادی قریب آنے پر بچوں کی فرمائش پوری کرنے کیلئے والدین عوام ملک سے اظہار محبت کیلئے خریدنے والی اشیاء جھنڈوں، جھنڈیوں، سٹیکرز، بیجز کی قیمتیں ڈبل ہونے کے باعث سستی اشیاء خریدنے پر مجبور ہو گئے۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے ہمیں مارکیٹ سے سامان مہنگے داموں مل رہا ہے اسلئے ہم اسی حساب سے مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔حکومت کو چاہیے بڑھتی مہنگائی پر قابو کرے تاکہ لوگوں کو ہر چیز سستے داموں اور باآسانی میسر آ سکے۔

والدین بچے 

مزید :

صفحہ اول -