چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کے ججزکو ملنے والی مراعات کی تفصیلات پبلک
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات پبلک کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معلومات تک رسائی قانون کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے، اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات پبلک کر دی گئی ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون کو چیف جسٹس کی جانب سے خط میں بتایا ہے کہ چیف جسٹس اور ججز میں نہ گورنمنٹ سکیم نہ کسی اور سکیم میں پلاٹ کیلئے اپلائی کیا اور نہ ہی پلاٹ الاٹ ہوا، پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق شہری کو چیف جسٹس،ججز کی مراعات کی معلومات شئیر کریں۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ معلومات شہری کو دیں جائیں، چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے ججز کے (Perks and Privileges) صدارتی آرڈر کے ذریعے ہوتے ہیں، ججز مراعات کے صدارتی آرڈرز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک کردیا گیا ہے، صدارتی آرڈر میں چیف جسٹس اور ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات کی تفصیلات شامل ہیں۔ ججز مراعات کے صدارتی آرڈر کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی تنخواہ 8 لاکھ 63 ہزار 69 روپے ہے، ہائی کورٹ کے ہر جج کی تنخواہ 8 لاکھ 29 ہزار آٹھ سو75 روپے ہے۔
ججز کی تنخواہیں