ترکی کے جنگلات میں لگی آگ  سے تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق

  ترکی کے جنگلات میں لگی آگ  سے تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کرنیوالے ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاہے کہ جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایجیئن ساحلی شہر میلاس میں پہاڑوں پر پھیلنے والی آگ سے تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق 154 مقا مات پر لگی جنگلاتی آگ میں سے 10 مقامات پر لگی آگ سے قصبوں اور شہروں کو خطرہ تھا جس پر قابو پالیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بحیرہ روم اور ایجیئن کے ساحلی حصوں میں جنگلات میں لگی آگ کے سبب درجنوں دیہات خالی کرالیے گئے ہیں۔ واضح رہے 28 جولائی سے جنگلا ت میں مختلف مقامات پرلگنے والی آگ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کیلئے 100 افراد پر مشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم بھی ایجئین ریجن پہنچی تھی۔

ترکی آگ

مزید :

صفحہ اول -