بھارت نے غیرملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت نے غیرملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بھارت نے غیرملکی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا جبکہ پاکستان نے 5 غیرملکی صحافیوں کو واہگہ کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی۔وزارت خارجہ نے غیرملکی صحافیوں کے پیدل واہگہ کے راستے 3 اگست کو پاکستان میں داخلے کا این او سی جاری کیاکیونکہ ان غیر ملکی صحافیوں نے 7 اگست کو واہگہ کے ہی راستے واپس بھارت جانا تھا۔ذرائع کے مطابق غیرملکی صحافیوں میں نیویارک ٹائمز کی ایملی شینل، دی اکانومسٹ کے الیکس ٹریولی، رائٹرز کے اون روچا،اے آرڈی جرمن کے پیٹر رابر ہارننگ، نیو زرتر زیوچنگ کے اینڈریاس بینڈکٹ بھی شامل ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے پریس اتاشی جمیل احمد بیٹو نے بھی صحافیوں کے ساتھ آنا تھا،دفتر خارجہ نے بھارتی حکام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا تھااورپاکستان کی طرف سے این او سی کے باوجود بھارت نے ان صحافیوں کو آنے نہیں دیا۔

بھارت

مزید :

صفحہ اول -