ویکسین نہ لگوانے والے  اساتذہ  اور دیگرسٹاف پر 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی

ویکسین نہ لگوانے والے  اساتذہ  اور دیگرسٹاف پر 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں ...

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن لگوانا لازمی قرار دے دیاگیا، ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ و دیگرسٹاف پر 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو 21 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ سٹاف دونوں کو ویکسنیشن کرانا لازمی ہو گا۔

 پابندی

مزید :

صفحہ اول -