کمانڈر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دیں، تازہ صورتحال کیلئے خود کو تیار کریں: جنرل باجوہ 

کمانڈر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دیں، تازہ صورتحال کیلئے خود کو تیار کریں: ...

  

  راولپنڈی (آن لائن)  آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹرایبٹ آبادکادورہ کیا  ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف کادورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے مو قع پرہوا۔آرمی چیف نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف  نے بلوچ رجمنٹل سینٹرمیں افسران سے  خطا ب میں   بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیاراورکامیاب آپریشنزکوسراہا۔آرمی چیف کا کہناتھا  کمانڈرزہرسطح پرپیشہ ورانہ مہارت کے حصول پرتوجہ دیں۔کمانڈرزتازہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے خودکوتیارکریں۔کمانڈرزہرطرح کے چیلنجزکاسامناکرنے کیلئے تیاررہیں۔آرمی چیف   کا رجمنٹل سینٹرپہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے استقبال کیا۔آئی جی آرمزکمانڈربلوچ رجمنٹل سینٹربھی اس موقع پرموجودتھے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -