ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا گیا، تمام شہروں میں تقاریب، شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں
اسلام آباد کراچی،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر کی پولیس نے گزشتہ روز یوم شہدائے پولیس منایا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں شہدا کی روحوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادرین چڑائی گئیں اس سلسلے میں پنجاب میں آئی جی پولیس انعام غنی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پنجاب پولیس کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی جہاں پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یوم شہدا پنجاب پولیس موقع پر شہید ہونے والے پولیس افسران کی قبروں پر سلامی پیش کی اس موقع پر آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ بہادر فورس کے کمانڈر ہیں محکمہ پولیس کے تمام شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ پنجاب پولیس شہداء کے ورثا کے ساتھ شان بشان کھڑی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا ئے کشمیرکے موقع پر پاکستانی پولیس کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ترجمان پاک فوج نے یوم شہدا پولیس پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا، اور بتایا کہ آرمی چیف نے یوم شہدا پرپاکستانی پولیس کے تمام شہدا کو سلام پیش کیا ہے۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا، اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران یادگار قربانیاں دیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے ومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی داخلی سلامتی کے لاتعداد مسائل سے نمٹنے اور دہشت گردی سے تحفظ کے لئے ہماری پولیس نے ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے ہزاروں بہادر افسروں اور جوانوں نے مادروطن اور اس میں بسنے والوں کے تحفظ وسلامتی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام شہدا کو سلام عقیدت!۔اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخرہے،وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا۔ یومِ شہدائے پولیس پر پیغام میں کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا، قربانیاں بے مثال ہیں۔ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پرفخر ہے۔ بلاول نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا، محدود وسائل میں بھرپور طریقے سے ذمے داریاں نبھانے پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادرسپوتوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔زیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ن کہا ہے کہ ہمارے 2355 پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ہمارے پولیس کے شہدا نے خون کا نذرانہ دے کر امن بحال کیا۔سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم جگہوں پر فرائض انجام دیئے، 38 پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا سے شہید ہوئے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
یوم شہدا