صحافیوں کی پاکستان آنے پر بھارتی پابندی افسوسناک، فواد 

صحافیوں کی پاکستان آنے پر بھارتی پابندی افسوسناک، فواد 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ  وزیراعظم سے ملاقات کیلئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت، افسوسناک ہے، مودی حکومت کے ان دعووں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔   بدھ کو اپنے ایک  بیان میں چوہدری فواد حسین  نے کہا نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائیٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا۔، میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی انتہائپسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا    اس  کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کا بنیادی حق استصواب رائے سلب کرنے کی کوشش کی گئی، بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ”سب سے بڑی جمہوریت“ کا نام نہاد دعوی ایک بار بے نقاب ہوگیا۔ 

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -