ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ضروری، شاہد خاقان 

ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ضروری، شاہد خاقان 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فوری انتخابات ہونے چاہیئیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں جو ہوا اس پر کتاب لکھنا بنتا ہے اور اگر انتخابات میں ووٹ کا احترام نہیں ہو گا تو بات نہیں بنے کی۔ الیکشن چوری میں ریاست ملوث ہوتی ہے تو پھر ملک نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے اور اگر آئین شکنی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے۔ انتخابی مہم پارٹی کی ہوتی ہے ذاتی نہیں ہوتی۔ 

شاہد خاقان 

مزید :

صفحہ اول -