عوامی نمائندے ہر ایشو پر جوابدہ ہیں تو بیورو کریسی کیوں نہیں؟

عوامی نمائندے ہر ایشو پر جوابدہ ہیں تو بیورو کریسی کیوں نہیں؟

  

 ایم پی اے مومنہ وحید نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ اس بل کا مقصد بیورو کریسی یا پھر کسی کو دباو میں لانا نہیں بلکہ پارلیمانی جمہوری سسٹم کو مضبوط اور بہتر بنانا ہے اس بل کی منظوری کے بعد یقینی طور پر بیورو کریسی کے رویے میں بہتری آے گی جو کہ آنی بھی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف منتخب ارکان اسمبلی کے استحقاق کا نہیں بلکہ اسمبلی کے استحقاق اور تقدس کا معاملہ ہے جب منتخب عوامی نمایندے ہر ایشو پر عوام کو جواب دہ ہیں تو پھر بیورو کریسی جو کہ اسی سسٹم کا حصہ ہیں ان کو بھی اسمبلی کو جواب دہ ہونا پڑے گا امید ہے کہ اس بل کے منظور ہونے کے بعد بیوروکریسی اپنا رویہ بدلے گی اور سسٹم میں بھی بہتری آئے گی۔

مومنہ وحید 

مزید :

صفحہ اول -